جنوبی افریقہ وویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اور آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ ،وویمنز پلیئرز کی پہلے سیشن میں فزیکل ٹریننگ

جمعہ 29 اگست 2025 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)جنوبی افریقہ وویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اور آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں اس ضمن میں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ،وویمنز پلیئرز نے پہلے سیشن میں فزیکل ٹریننگ کی ۔

(جاری ہے)

کوچز کی نگرانی میں خواتین کھلاڑیوں نے مختلف ڈرلز میں حصہ لیا دوسرا سیشن دوپہر 4 بجے سے ساڑھے چھ بجے تک ہوا۔تربیتی کیمپ 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔