سری لنکا کا ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

ایشیا کپ کے لیے سری لنکن ٹیم میں آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا کو بھی شامل کیا گیا

جمعہ 29 اگست 2025 14:15

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)سری لنکا نے ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔ایشیا کپ کے لیے سری لنکن ٹیم میں آل راؤنڈر ونندو ہسارنگا کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو اس سے قبل شیڈول زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

ایشیا کپ نو ستمبر سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کے ہمراہ گروپ بی میں شامل ہے جبکہ گروپ اے پاکستان، بھارت یو اے ای اور عمان شامل ہیں۔سری لنکن اسکواڈ میں چارتھ اسالنکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، کوشال پریرا، نوانیڈو فرنینڈو، کامندو مینڈس، کامل مشرا، داسن شاناکا، ونیندو ہسارنگا، دونیت ویلالاگے، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، دشمانتھا چمیرا، بینورا فرنانڈو، نووان تھشارا، متھیشا پاتھیرانا شامل ہیں ۔