یوکرینی صدرکاعالمی برادری سے روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

جمعہ 29 اگست 2025 16:55

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیف پر حالیہ میزائل حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ماسکو کو حقیقی سفارت کاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ روس مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے بجائے بیلسٹک میزائلوں سے یوکرین کو نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ روس جنگ ختم کرنے کے بجائے قتل و غارت گری کو جاری رکھے ہوئے ہے۔