شارجہ ، پاک افغان شائقین کیلئے الگ انکلوژر اور آنے جانے کے علیحدہ راستے مقرر

جمعہ 29 اگست 2025 23:33

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے شائقین کیلئے الگ انکلوژر اور آنے جانے کے علیحدہ راستے مقرر کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شارجہ اسٹیڈیم میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کیلئے دونوں ٹیموں کے شائقین کیلئے علیحدہ علیحدہ راستے مقرر کیے گئے ہیں ،دونوں ٹیموں کے شائقین کیلئے ٹکٹس کے رنگ بھی الگ الگ تھے۔ افغان شائقین کو نیلے رنگ کا ٹکٹ ملنے لگا جبکہ پاکستان شائقین کو ہرے رنگ کا ٹکٹ ملا۔ پاک افغان شائقین کیلئے الگ الگ اسٹینڈز جبکہ الگ الگ پویلینز تھے ۔