Live Updates

کرکٹ پر لکھنا اور تحقیق کرنا بہت مشکل اور ذہنی مشقت کا کام ہے،معین خان

سینئر صحافی ، محقق ، مصنف شاہ ولی اللہ کی اسپورٹس پر منفرد کتاب کراچی کے غیر مسلم کرکٹرز کی تقریب رونمائی سے خطاب

جمعہ 29 اگست 2025 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ کرکٹ پر لکھنا اور تحقیق کرنا بہت مشکل اور ذہنی مشقت کا کام ہے اس کاوش پرشاہ ولی اللہ جنیدی مبارکباد کے مستحق ہیں انھوں نے اس کتاب کے ذریعے دنیا کوکراچی کے غیر مسلم کرکٹرز کے بارے میں بتایا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سینئر صحافی ، محقق ، مصنف کی اسپورٹس پر منفرد کتاب کراچی کے غیر مسلم کرکٹرز کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا فرسٹ کلاس کرکٹر وبین الاقوامی کرکٹ مبصر قمر احمد نے کہا کہ کرکٹ کا مذہب سے کبھی تعلق نہیں رہا، مذہب کا تعلق انگریزوں کے دور میں ہوا ۔

18 ویں صدی میں کرکٹ کی مقبولیت جوئے کی سبب ہوئی تھی انھوں نے کہا کہ شاہ ولی اللہ جنیدی نے بہت تحقیق پر مبنی کتاب لکھی ہے وثوق سے کہتا ہوں دنیا بھر میں یہ اپنے موضوع پر پہلی اور منفرد کتاب ہے جو ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے انھوں نے کہا کہ سندھ میں بہت کرکٹرز پیدا ہوئے ہیں کرکٹ کے فروغ میں سندھ کا اہم کردار ہے،معروف محقق سابق ڈائریکٹر قائداعظم اکادمی خواجہ رضی حیدرنے صدارتی خطاب میں کہا کہ قائداعظم کرکٹ سے خصوصی دلچسپی رکھتے تھے اس بات کا تذکرہ برطانوی مصنف نے قائداعظم کی سوانح عمری میں کیا ہے قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں غیر مسلم اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تحریک خلافت کے رہنما مولانا محمد علی جوہر اور شوکت علی کو کرکٹ سے دلچسپی تھی وہ علیگڑھ یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم سے کھیلتے تھے، کتاب کے مصنف سینئر صحافی و محقق شاہ ولی اللہ جنیدی نے کہا کہبرطانوی دور کراچی کی ترقی سنہری دور تھا کراچی میں کرکٹ 172سال سے کھیلی جارہی ہے اس کھیل کو انگریزوں نے متعارف کرایا تھا اور سب سے پہلے اس کھیل کو پارسیوں نے اپنایا مسلمان اس کھیل میں دلچسپی تو رکھتے تھے مگر اس کو فرنگیوں کا کھیل سمجھ کر کھیلنے سے گریز کرتے تھے انھوں نے کہا کہ کراچی کے غیر مسلم کرکٹرز جن میں پارسی یہودی عیسائی ، ہندو ، سکھ و دیگر نے عالمی سطح پر اپنے کھیل سے اس شہر کا نام روشن کیا ہے ،سینئر صحافی تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ کراچی میں کرکٹ گرانڈ ختم ہو رہے ہیں، اورکرکٹ بورڈ بھی شفٹ ہوچکا ہے انھوں نے کہا کہ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اس مقام تک پہنچتے ہیں شاہ ولی اللہ بھی ان میں سے ایک ہیں تقریب سے اقبال الرحمان مانڈویا ، صحافی عبدالشکور ، فرشید روحانی ، اقبال لطیف ،شکیل خان نے بھی خطاب کیا
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات