Live Updates

سیلاب کی صورتحال کے باعث بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل

ہفتہ 30 اگست 2025 11:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) سیلاب کی صورتحال کے باعث بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس ہفتہ کے روز معطل رکھی گئی ۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل منسوخ کر دی گئیں۔ٹرین سروس ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث معطل کی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق اتوار سے ٹرین سروس دوبارہ بحال کردی جائے گی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات