اہم خبر‘ پاکستان میں آئندہ سال ویٹ لفٹنگ کا عالمی میلہ سجے گا

ہفتہ 30 اگست 2025 13:28

اہم خبر‘ پاکستان میں آئندہ سال ویٹ لفٹنگ کا عالمی میلہ سجے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)کھیلوں کے شائقین کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاکستان میں آئندہ سال ویٹ لفٹنگ کا عالمی میلہ سجے گا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ اینڈ ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 6 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، ورلڈ اینڈ ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشنز کا 5 رکنی وفد اس سلسلے میں اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

(جاری ہے)

ماسٹرز ویٹ لفٹنگ کی عالمی تنظیم کی سربراہ ڈینس آفرمین کی قیادت وفد 9 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گا، وفد انتظامات کا جائزہ لے گا اور اہم ملاقاتیں کرے گا، پانچ رکنی وفد میں ایشین ویٹ لفٹنگ کے صدر محمد کبیری اور انٹرنیشنل افیئرز کی سربراہ مریم سبزالی بھی شامل ہیں۔ویڈیو بیان میں مریم سبزالی کا کہنا تھا کہ عالمی مقابلوں سے پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل کو فروغ ملے گا، پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد خان نے بتایا کہ میگا ایونٹ میں 50 سے زائد ممالک نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اس چیمپین شپ کی میزبانی ملی ہے، اور اب اہم سب نے مل کر اسے ایک تاریخی ایونٹ بنانا ہے۔