کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 30 اگست 2025 13:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)سہراب گوٹھ پولیس نے الآصف اسکوائر لیاری ایکسپریس وے پل کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت ساحل خان کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے پستول، گولیاں، 2 موبائل فون اور 3 پرس برآمد ہوئے۔مقابلے کے دوران اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔