سپیکر کے پی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی کی دربار عالیہ چھوہر شریف ہری پور آمد، دربار عالیہ کے سجادہ نشین سے ملاقات

ہفتہ 30 اگست 2025 17:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) سپیکر کے پی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی کی دربار عالیہ چھوہر شریف ہری پور آمد ۔ سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم خان سواتی کی دربار عالیہ چھوہر شریف ہری پور آمد اور سجادہ نشین دربار چھوہر صاحبزادہ پیر عطاء الرحمان صاحب سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

مزار خواجہ خضری اور مزار خواجہ عبد الرحمان چھوہروی پر دعا کی۔ اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی صدر قاری عبد الخالق اعوان نے ہدیہ نعت پیش کی۔ سجادہ نشین دربار چھوہر شریف صاحبزادہ پیر عطاء الرحمان نے بابر سلیم سواتی کا شکریہ ادا کیا ۔\378