بھارت’ ایل او سی ، ایل اے سی‘ پر نئی کمانڈو بٹالین تعینات کریگا

ہفتہ 30 اگست 2025 17:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں کنٹرول لائن اور چین کے ساتھ واقع لائن آف ایکچویل کنٹرول (ایل اے سی) پر تعیناتی کیلئے نئی کمانڈو بٹالین تشکیل دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں جگہوں پر بھائیراوکے نام سے 5کمانڈو بٹالین تعینات کی جائیں گی ۔ رپورٹس میں بھارتی دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ نئی بٹالین چین اور پاکستان کے ساتھ ملحقہ لائن آف ایکچویل کنٹرول اورکنٹرول لائن پر تعینات ہونگی۔

(جاری ہے)

تعیناتی کا یہ عمل رواںماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ایک بٹالین میں 250فوجی شامل ہونگے ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ان نئی کمانڈو بٹالینز کو کنٹرول لائن پر جارحیت تیز کرنے اور کشمیریوں کی مزاحمتی جدوجہد کو دبانے کے لیے استعمال کیا جائے گا ہے۔دریں اثنا بھارتی فوج ردراکے نام سے آرمڈ بریگیڈز بھی تشکیل دے رہی ہے، اس طرح کے دو بریگیڈ چین اور پاکستان کی سرحدوں پر تعینات کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے ساتھ کپواڑہ، بانڈی پور، بارہمولہ، راجوری، پونچھ اور کارگل اضلاع میں پہلے ہی راشٹریہ رائفلز تعینات کر رکھی ہیں۔