قومی کھلاڑیوں کی راشد خان سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 30 اگست 2025 18:15

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان سے ان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

شارجہ میں پاکستان ، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان جاری سہ فریقی سیریز کے پہلے ٹی20 کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی افغانستان کے ڈریسنگ روم پہنچے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم منیجر کے ہمراہ افغانستان کے ڈریسنگ روم میں راشد خان سے ملاقات کی، کھلاڑیوں نے راشد خان سے ان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔قومی کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی، فخرزمان، محمد حارث، حسن علی، صاحبزادہ فرحان شامل تھے۔