نویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 11 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی

ہفتہ 30 اگست 2025 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)کراچی سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے نویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 11ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

گیمز کراچی کے تین مختلف مقامات پر ہونگی جن میں پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی، کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس، کشمیر روڈ، کراچی اور منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی کے مقامات شامل ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ گیمز کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ گیمز کے ڈراز کا اعلان 5 ستمبر کو 5 بجے شام منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی کیا جائے گا۔ گیمز کی اختتامی تقریب 26 ستمبر کو ہوگی۔ جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔