‘سر حد چیمبر ، اقوام متحد ہ کے ادار ے بر ائے خوراک و زرعی تر قی کے ما بین غذ ائی تحفظ و میعار کے بہتر ی کیلئے تعا ون پر ا تفاق

صدر فضل مقیم خا ن نے خیبر پختو نخوا میں میں بڑ ے پیما نے پر بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے واٹر چینلز بنا نے پر زور دیا کسانوں اور زراعت کے شعبے کی بہتری کیلئے ایف اے اوکی خد مات کو سر اہا، اجلاس میں فوڈ سیفٹی اور معیار کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پر غور

ہفتہ 30 اگست 2025 18:25

Y پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اقوام متحدہ کی ایجنسی بر ائے خو را ک و زر عی ترقی (FAO) کے ما بین خیبرپختونخوا میں فوڈ کنٹرول سسٹم کا جا ئزہ لینے ، ، فوڈ سیفٹی اور کوالٹی ریگولیٹری نظام کی بہتر ی کیلئے با ہمی تعا و ن پر ا تفا ق ر ائے ہو ا ہے۔ یہ اتفا ق را ئے گذشتہ روز سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر فضل مقیم خان اور اقوام متحدہ کے بر ائے خو را ک و زر عی ترقی (FAO) کے سربراہ برائے خیبر پختونخواہ محترمہ کیال کی قیادت میں یو اے ایف وفد کے ساتھ چیمبر ہا وس میں ملاقات کے دور ان ہو ا۔

یو این ایف اے او کے دیگر ممبران میں مس اومو، پروجیکٹ لیڈ، مسٹر مارٹن، پروجیکٹ ٹیم ممبر، مجیب الرحمان، ارباب مدد خان اور ڈاکٹر جہانگیر شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران سر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان اور نائب صدر شہریار خان، ایگزیکٹو کمیٹی کے ا ر اکین ضیاء الحق سرحدی، ند یم روف، سابق صدر سر حد چیمبر ملک ز اہد حسین، عہدیداران، افسر ان اور دیگر موجود تھے۔

اجلا س کے دوران خیبر پختو نخوا میں فوڈ کنٹرول سسٹم کو بڑھانے، خو راک کے تحفظ اور معیار کی بہتری، کاشتکار برادری کی استعداد کار بڑھانے، با لخصو ص خیبر پختو نخوا میں غذائی پوٹینشل جیسے شہد، پھل، کھجور اور روایتی خوراک کی مختلف اقسام اور بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے آبپاشی کے پانی کی فراہمی کے ذریعے پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر یو اے ایف کی صو با ئی چیف محترمہ کیال نے کہا کہ ان کی تنظیم خیبر پختو نخوا میں چار منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں چائے کی کاشت، آبی زراعت کے ممکنہ ا ثر ا ت ، اور پانی کے معیار پر شمسی ٹیوب ویلوں کے اثرات کا جائزہ اور لائیوسٹاک سیکٹر کی استعد اد کار بڑ ھا نے کے پروجیکٹ شامل ہیں۔محترمہ اومو نے پاکستان میں منصوبے کا ایک جامع جائزہ پیش کر تے ہو ئے پا کستا ن میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے فوڈ کنٹرول سسٹم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ایف اے او رواں سال کے آخر تک اپنی ملک گیر سفارشات پلاننگ کمیشن آف پاکستان کو پیش کرے گی۔محترمہ کیالا اور محترمہ اومو نے اجلاس کو خیبر پختونخوا میں اقوام متحدہ کے ایف اے او کی جانب سے لاگو کیے جانے والے منصوبے کی مختلف مدجہتو ںاور دائرہ کار کے بارے میں آگاہ کیا۔سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے یو این ایف اے او کی جا نب سے خیبر پختو نخوا میں فوڈ سیفٹی، کوالٹی بڑھانے اور زراعت کے فروغ، آبی زراعت اور کاشتکار برادری کی استعداد کار بڑھانے کے کردار کو سراہا اور خیبرپختو نخو امیں بڑ ے پیما نے پر بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لیے واٹر چینل بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کو بے پناہ صلاحیتوں، قدرتی مقامات، ناہموار پہاڑوں، باغات اور جنگلات اور زرعی زمینوں وغیرہ سے نوازا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ خطہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ساتھ قدرتی اور انسانی آفات اور زلزلوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔صدر فضل مقیم خا ن نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود خیبر پختونخوا کے لوگ مضبوط اور ثابت قدم رہے اور قومی اقتصادی ترقی، خوشحالی، امن اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے رہے۔

انہوں نے FAO ٹیم پر زور دیا کہ وہ سر حد چیمبر کو یورپی یونین میں ان مصنوعات کی درآمد کے ضوابط سے آگاہ کرے۔سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خا ن نے ایف اے او کی ٹیم سے مقامی کسانوں کو پھلوں اور سبزیوں کی قدر میں اضافے کے لیے سہولت فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔مس کیالا نے چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کی تجاویز سے اتفاق کیا اور چیمبر پر زور دیا کہ وہ ان فوڈ اکلسٹرز کی نشاندہی کرے تاکہ فوڈ چینز میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہر سطح پر مزید تعاون اور مدد کی جا سکے۔فضل مقیم خان نے اقوام متحدہ کے ایف اے او کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ خیبر پختونخوا میں خوراک اور زراعت کے شعبے کی بہتری اور فروغ کے لیے ہر قسم کی مدد اور اجتماعی کوششیں کرے گا۔