s فیصل آباد، شہر اور گردونواح بارش کے باعث جل تھل ہو گیا

× مختلف علاقوں میں بارش کا پا نی جمع ہو نے سے نظام زندگی متا ثر ، ،سب سے زیادہ بارش غلام محمد آباد میںریکارڈ،کہی سیلا ب سے متا ثرہ لو گ پریشا ن اور کہی شہری موسم کا لطف اٹھا نے با ہر نکل آئے ، شہر یوں کا حلوہ پوری، سموسہ اور پکوڑہ کارنر پر رش

ہفتہ 30 اگست 2025 18:25

س* فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء) شہر اور گردونواح بارش کے باعث جل تھل ہو گیا ، مختلف علاقوں میں بارش کا پا نی جمع ہو نے سے نظام زندگی متا ثر ، ،سب سے زیادہ بارش غلام محمد آباد میںریکارڈ،کہی سیلا ب سے متا ثرہ لو گ پریشا ن اور کہی شہری موسم کا لطف اٹھا نے با ہر نکل آئے ، شہر یوں کا حلوہ پوری، سموسہ اور پکوڑہ کارنر پر رش ، آن لائن کے مطا بق فیصل آباد میں کالی گھٹائیں گرج چمک کے ساتھ مختلف علاقوں بارش ہوئی سڑکو ں پر بارشی پا نی جمع ہو نے سے ٹریفک کا نظا م درہم برہم ہو گیا ، غلام محمد آبا د ، علا مہ اقبا ل کا لونی ،رضا آبا د، سمیت دیگر علا قوں میں با رش ہو ئی،سب سے زیادہ بارش غلام محمد آباد میں 54 ملی میٹر ہوئی ،جیل روڈ پر 36 جبکہ گلستان کالونی میں 33 ملی میٹربارش ریکارڈ،علامہ اقبال کالونی اور ڈوگربستی میں 10-10 ملی میٹر بارش ہوئی،مدینہ ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کہی سیلا ب سے متاثرہ لوگ پریشا ن ہے اور کہی موسم خوشگوار ہو نے سے شہری موسم کا لطف اٹھا نے با ہر نکل آئے ہیں ، شہر یوں کا حلوہ پوری، سموسہ اور پکوڑہ کارنر پر رش ہو گیا ۔