Live Updates

گ* سیلاب کو قومی بحران ،لاکھوں ایکڑ تباہ، ڈیمز کی فوری تعمیر ضروری: ملک احمد خان

/سیاسی سرگرمیاں معطل کردیںسیلابی صورتحال میں کسان نہ بجلی کے بل ادا کر سکتے ہیں اور نہ ہی بینکوں کے قرضے واپس کر سکتے ہیں لاہور کی نہروں سے پانی سڑکوں پر آنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عوام جعلی خبروں پر کان نہ دھریں، سپیکر پنجاب اسمبلی کی گفتگو

ہفتہ 30 اگست 2025 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ یہ مصیبت کا وقت ہے، موجودہ سیلابی صورتحال ناقابل بیان ہے، پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے فوری طور پر بنانے ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی ہوئی ہے، زراعت اور فصلیں متاثرہ علاقوں میں مکمل تباہ ہو چکی ہیں جبکہ پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہے۔

(جاری ہے)

ملک احمد خان نے کہا کہ لاہور کی نہروں سے پانی سڑکوں پر آنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عوام جعلی خبروں پر کان نہ دھریں، معمولات زندگی بحال کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں، ڈیم بنانے کے لیے اپنی سیاسی قوت استعمال کروں گا، اویس خان سے بھی بات کریں گے۔ ہمارے لاکھوں ایکڑ زمین برباد ہو چکے ہیں۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اس صورتحال میں کسان نہ بجلی کے بل ادا کر سکتے ہیں اور نہ ہی بینکوں کے قرضے واپس کر سکتے ہیں، جب زمینوں پر فصل ہی نہیں ہوگی تو ادائیگی کیسے ممکن ہوگی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات