Live Updates

ڈپٹی کمشنر ملتان کاجلال پور پیر والا کا دورہ

ہفتہ 30 اگست 2025 18:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے جلال پور پیروالہ کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرایا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے لائف جیکٹ پہن کر کشتیوں میں سفر کیا اور دریائی علاقوں سے لوگوں کو فلڈر ریلیف کیمپس میں منتقل کرایا۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی ریلے سے بچنے کے لیے فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونا نا گزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں جہاں ضروریات زندگی کی تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات