ًاحمد خان بھچر اور محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

۳نو مئی کیسوں سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، سیاسی بنیادوں ہر جھوٹے نو مئی کے کیسوں میں ملوث کیا گیا، مؤقف

ہفتہ 30 اگست 2025 19:30

&لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ میںسابق ایم پی اے احمد خان بھچر اور محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر، لاہور ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ اپیلوں پر بطور اعتراض کیس اپیلوں پر یکم ستمبر کو سماعت کرے گا، رجسٹرار آفس نے اپیلوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کیا، آفس اعتراض میں کہا گیا کہ گرفتاری دیئے بغیر ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کیا جا سکتا، درخواست گزاروں کو انسداد دہشت گردی عدالت نے سزا سنائی ہے، درخواستوں میںموقف اپنایا گیا کہ نو مئی کیسوں سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، سیاسی بنیادوں ہر جھوٹے نو مئی کے کیسوں میں ملوث کیا گیا، اے ٹی سی عدالت کے روبرو پراسیکیوشن لگائے گئے الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی، اے ٹی سی عدالت نے 28 جولائی کو سیاسی بنیادوں پر 10 سال سزا اور پانچ لاکھ جرمانہ کر دیا، الیکشن کمیشن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے ریفرنس کے بغیر نااہلی کا نوٹیفیکیشن کر دیا، عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت نااہلی کے 28 جولائی کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو کالعدم کرے، عدالت حلقہ میں ضمنی انتخاب کرانے کے شیڈول پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے۔