Live Updates

وزیر ہاوسنگ بلال یاسین کا شہر کی مختلف شاہراہوں کا دورہ،مین پوائنٹس سے فوری نکاسی آب کی ہدایت

ہفتہ 30 اگست 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید بارش کے دوران وزیر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے شہر کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا،لکشمی چوک پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے لاہور میں ہونیوالی بارش اور نکاسی آب بارے آگاہ کیا،بارش کے دو سپیلز سے لکشمی چوک اور اپر مال پر 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، وزیر ہاوسنگ نے اہم ڈی واسا کو شہر کے مین پوائنٹس سے فوری نکاسی آب کی ہدایت کی، بلال یاسین نے کہاکہ ہم عمومی حالات سے نہیں،ہنگامی حالات سے گزر رہے ہیں، سیلاب کے دوران وزیر اعلی پنجاب کے بروقت اقدام اور اداروں کی معاونت سے نقصان کم ہوا ہے، شہروں میں بارشی پانی کی نکاسی اور اربن فلڈنگ سے محفوظ رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، وزیر ہاوسنگ نے نکاسی آب کیلئے بنائے گئے مقامات پر واسا کا نمائندہ موجود ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مقام پر نااہلی یا غفلت برتنے پر افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید کو تمام واساز کے ایم ڈیز کو فیلڈ آپریشن کی نگرانی اور عملے کی چھٹیاں منسوخ رکھنے کی ہدایت کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حالات کی سنگینی کا بھرپور ادراک ہے، عوام سے گزارش ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر مت نگلیں، عوام نشیبی و سیلابی علاقوں میں بجلی کے پولز اور ایسی تنصیبات سے دور رہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات