ضمنی انتخابات کیلئے این اے 96، این اے 104 اور پی پی 98 سے 54 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

اتوار 31 اگست 2025 00:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے-96 اور این اے-104 جبکہ صوبائی اسمبلی کے ایک حلقہ پی پی-98 کے ضمنی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 54 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے نمائندہ نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ ریٹرننگ افسران نے ابتدائی فہرستیں جاری کر دی ہیں جن کے مطابق حلقہ این اے-96 سے 24 امیدوار، این اے-104 سے 15 اور پی پی-98 سے بھی 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ این اے-96 سے کاغذات جمع کروانیوالوں میں رائے شہادت خاں، محمد شاہجہاں خاں، محمد بلال بدر، محمد اشرف چوہدری، محمد عاصم افضل، شاہد اقبال اعوان، سید آصف اللہ شاہ بخاری، تیمور علی خان، ارشد محمود، نواب شیر، عرفان شاہد وسیر، وقاص شہزاد، یاسر رضا اعوان، رائے وقاص اسلم، اصغر علی، رائے اعجاز حسین، محمود احمد، رفیع اللہ خان نیازی، محمد عامر حفیظ کھوکھر، رائے ضرغام شہادت، ملک ظفر اقبال، عبد الواحد خان نیازی، نذیر احمد اور عذرا پروین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

این اے-104 کے امیدواروں میں احسان افضل خاں، بشارت علی، حامد رشید، حسن جاوید، حسن مسعود، دانیال احمد، راجہ ریاض احمد، رانا عدنان جاوید، شکیل حسین، شکیل شاہد، شہیر حیدر ملک، صوبہ خان ایس کے عامر چڈھر، عبدالرؤف رشید، نجمہ افضل خاں اور وحید احمد شامل ہیں۔اسی طرح پی پی-98 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں رانا فراز انیس، عطااللہ مختار باجوہ، آزاد علی تبسم، وسیم الحسن چٹھہ، میاں عامر اقبال، حاجی اجمل چیمہ، عامر نواز سدھو اور طاہر احمد کھچی سمیت دیگر امیدوار شامل ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست جاری کریں گے۔