مشہور ہالی ووڈ اداکارہ شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثے کا شکار

اداکارہ اینی ہتھاوے کو ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹار کا اعزازبھی حاصل ہے

اتوار 31 اگست 2025 10:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)ہالی ووڈ اسٹار اینی ہتھاوے ایک نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔اداکارہ اینی ہتھاوے نیویارک میں اپنی آنے والی نئی فلم دی ڈیول ویئرز پرادا ٹو کے سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی سیڑھیوں سے گرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں تاہم گرنے کے فوری بعد اینی ہتھاوے فوری اٹھ گئیں اور کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔

اس تصویر میں اداکارہ کو بری طرح گِرے ہوئے پاں مڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ آیا یہ حادثہ تھا یا پھر گرنا ان کی فلم کی اسکرپٹ کا حصہ تھا۔ تاہم مداح اینی ہتھاوے کیلئے فکر مند ہیں اور ان کی خیریت دریافت کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ اینی ہتھاوے کو ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹار کا اعزازبھی حاصل ہے۔