یمن میں حوثی قیادت پرحملے کے بعد ہلاکتوں کی تصدیق کررہے ہیں،اسرائیلی فوج

اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد کئی حوثی رہنما صعدہ اور عمران کی طرف فرار ہو گئے،ترجمان

اتوار 31 اگست 2025 12:40

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں حوثی قیادت کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ تصدیق کی جا رہی ہے کہ آیا وہاں موجود اعلی کمانڈر بھی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔فوج کے ترجمان نے کہا کہ کارروائی خفیہ معلومات ملنے کے چند گھنٹوں بعد انجام دی گئی، جس میں انتہائی درستگی سے حوثی قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں شریک افراد کی مکمل شناخت کا عمل جاری ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد کئی حوثی رہنما صعدہ اور عمران کی طرف فرار ہو گئے۔اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ حوثیوں کے خلاف کارروائی صرف شروعات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے صنعا میں گذشتہ جمعرات کو ہونے والی کارروائی میں حوثیوں کی غیر قانونی حکومت کے سربراہ احمد غالب الرہوی اور کئی وزرا کو ہلاک کر کے بے مثال اور فیصلہ کن ضرب لگائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسرائیل طے کرے گا کہ حوثیوں کے ساتھ جنگ کب ختم ہوگی۔