اسرائیل ہزاروں افراد کو غزہ سے نکالنے کے لیے تیار

غزہ کے رہائشیوں کو منتقل کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار ہے،اسرائیلی ذرائع

اتوار 31 اگست 2025 13:00

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)غزہ شہر میں خاص طور پر شہر کے جنوب مشرقی علاقے الزیتون میں اسرائیل کی شدید بمباری اور فائر بیلٹ کے بعد ایک قدرے محتاط سکون واپس آ گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کئی علاقوں میں تباہی کے درمیان دھویں کے بادل اٹھتے رہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ یہ سب کچھ اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشیوں کو انخلا کی تیاریوں کے درمیان ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کو منتقل کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار ہے اور اندازہ لگایا ہے کہ تقریبا 10 ہزار فلسطینیوں کو نکالا جائے گا۔ اس کے برعکس انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (ICRC) نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ شہر کا محفوظ طریقے سے بڑے پیمانے پر انخلا ناممکن ہے۔ کمیٹی نے ایک بیان میں غزہ شہر اور فلسطینی پٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان اسرائیلی منصوبوں سے خبردار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :