ایرانی سائنسدان اور کمانڈر کیسے مارے گئی اسرائیلی خفیہ حکمتِ عملی بے نقاب

اسرائیل نے ایرانی رہنمائوں کے قریبی محافظوں کے موبائل کی نگرانی کرکے بڑی سکیورٹی خامی کا فائدہ اٹھایا ،رپورٹ

اتوار 31 اگست 2025 13:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی رہنماں کو ہدف بنانے کے لیے ان کے محافظوں کے موبائل فونز کو استعمال کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ اداروں نے ایرانی رہنمائوں کے قریبی محافظوں کے موبائل فونز کی نگرانی کرتے ہوئے ایک بڑی سکیورٹی خامی کا فائدہ اٹھایا اور اسی ذریعے سے ان شخصیات کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ اس حکمت عملی کے تحت کئی اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔امریکی اخبار کے مطابق جون میں ہونے والی اس 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے نہ صرف ایرانی فوجی کمانڈروں بلکہ کئی جوہری سائنسدانوں کو بھی قتل کیا تھا۔