Live Updates

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور کلاوڈ برسٹ ،4افراد ہلاک، ایک لاپتہ

ایک مکان اور ایک سکول کو نقصان پہنچا ، علاقے میں معمولات زندگی درہم برہم

اتوار 31 اگست 2025 13:55

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)مقبوضہ کشمیر کے رامبان ضلع کے راج گڑھ علاقے میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرین کو فوری امداد پہنچانے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رامبان کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارون گپتا کا کہنا تھا کہ ناتنا کے علاقے میں اچانک بادل پھٹنے سے سیلاب آ گیا، جس سے ایک مکان اور ایک سکول کو نقصان پہنچا اور علاقے میں معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے، اب تک چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ ایک لاپتہ ہے، متاثرین کے اہل خانہ کو فوری امداد فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات