
سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کا دورہ پاکپتن، ’’زونل ر حمة للعالمین ﷺ کانفرنس‘‘ سے خطاب
اُسوہ رسولﷺ کا پیغام یہ ہے مصیبت میں گھرے لوگوں کی مدد کی جائے۔ نبی رحمتﷺ نے انسانیت کی غمخواری کی تلقین فرمائی‘طاہررضابخاری حکومتی سطح پر’’ تقریباتِ رحمة للعالمین ﷺ‘‘کے انعقاد سے سیرتِ طیبہﷺ کی ترویج اور تدریس میں مدد ملے گی‘سیکرٹری اوقاف
اتوار 31 اگست 2025 14:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کے اسوہ پر عمل پیرا ہو کر آج بھی انسانیت فکری، نظریاتی، علمی و اخلاقی اعتبار سے اوج کمال تک پہنچ سکتی ہے اور ہمیں معاشرتی زندگی میں علم و آگہی، امن و سکون اور رواداری و بُردباری جیسی نعمت میسر آسکتی ہے۔
اس موقع پرد یگر مقررین،ورلڈ پیس مشن(امریکہ) کے سربراہ ڈاکٹر ظفر اقبال نوری،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ، زونل خطیب اوقاف پاکپتن ڈاکٹر مفتی محمد عمران انور نظامی، پیر معروف احمد کرخی، پیر غلام قطب الدین، ڈاکٹر بختیار احمد وٹو، ڈاکٹر محمد یار گوہر، مولانا کرامت علی، مولانا سردار احمد سردار، مولانا مظہر علی نقوی، پیر عامر فرید چشتی، مفتی محمد اکبر، قاری محمد اسلم چشتی، قاری سعید احمد عثمانی، مولانا عبد الکریم، قاری عبد الستار سعیدی اور مولانا ظہیر احمدبابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مسلمان اگر عزت، عروج اور بلندی کے خواہش مند ہیں تو اس کے لیے اتباعِ رسول ﷺ کے بغیرکوئی راستہ نہیں۔دریں اثناء سیکرٹری اوقاف نے ترقیاتی پراجیکٹ بابا فرید ؒکا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے ویژن کے مطابق حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار کی توسیع کا عظیم منصوبہ زیر تعمیر ہے، جس میں سماع ہال، لنگرخانہ،سیمینار ہال،لائبریری اور صحن کی توسیع سمیت دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اپنی طرزِ تعمیر کے اعتبار سے منفرد،شانداراور زائرین کے لیے بہترین سہولیات سے آراستہ اوراسلامی طرز ِ تعمیر کا شاہکار اورپنجاب کے مزارات کی ڈویلپمنٹ کی اہم ترین کڑی ہے۔بعدازاں سیکرٹری اوقاف نے ایڈ منسٹریٹر اوقاف پاکپتن ضیاء المصطفیٰ و دیگر کے ہمراہ مزارشریف پرچادرپوشی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پرمنیجر ز اوقاف محمد آفتاب خاں، خالد محمود،حسنین احمد،چیف انجینئر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سنٹرل زون لاہور عباس ورک، سپرنٹنڈنٹ انجینئر بلڈنگ سرکل ساہیوال ذوالفقار تبسم،ایکسیئن بلڈنگ پاکپتن محمد مظہر و دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کاپاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس
-
مودی کی آبی دہشتگردی اور حکومتی غفلت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، حلیم عادل شیخ
-
ہم اپنے صوبے میں امن چاہتے ہیں،دہشت گرد مذاکرات کرتے ہیں نہ ہی ملک چھوڑتے ہیں،فیصل کریم کنڈی
-
آزمائش اور تکلیف کی گھڑی میں نبی اکرمؐکی رحمت کے سائے کے طلبگار ہیں،سپیکر قومی اسمبلی
-
ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق سے منگوپیر ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ داران کی ملاقات
-
محبتِ رسول ﷺنجات کا ذریعہ، حسد و جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہیں، گورنرسندھ
-
گورنرسندھ کے زیر اہتمام 1500 ویں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی چھٹے روز بھی محفل کا انعقاد
-
وزیرہاسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا ننکانہ کے سیلابی علاقوں کا دورہ
-
صوبائی وزیر بلال یاسین کا ننکانہ کے سیلابی علاقوں کا دورہ،متاثرین سیلاب کے ساتھ کھانا بھی کھایا
-
سانگلہ ہل ، گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی اسکول میں سولرسسٹم نصب کردیا گیا
-
ساہیوال، دو نوجوان لڑکیوں کی جبر اآبروریزی ، سو شل میڈیا پر ویڈیو وائر ل کر کے بھتہ لینے والے 3 ملزمان گرفتار
-
موجودہ بحران کاسامنے کرنے کیلئے ہمیں بطورقوم اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سید نوید قمر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.