Live Updates

وہاڑی کے نواحی علاقے میں سیلابی ریلے سے گھرے 5افراد کو بچا لیاگیا

ریسکیو ٹیم کال ریسو ہوتے ہی موضع بستی اجمل پہنچ گئی، ایک گھنٹے کے اندر ا ندر متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل

اتوار 31 اگست 2025 18:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب ٹیم نے قابل تحسین کارنامہ سرانجام دیا ہی-وہاڑی کے نواحی علاقے میں سیلابی ریلے سے گھرے 5افراد کو بچا لیاگیا-ریسکیو ٹیم کال ریسو ہوتے ہی موضع بستی اجمل پہنچ گئی - ایک گھنٹے کے اندر ا ندر متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا -متاثرہ شخص محمد اعجاز نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی نے نئی زندگی دی، ہم نے کال کی اور کچھ ہی دیر میں ریسکیو ٹیم پہنچ گئی،محمد اعجاز نے مزید کہاکہ توقع نہیں تھی کہ رات گئے کال کریں تو کوئی ہماری مدد کرے گا لیکن اس کے باوجود ٹیم نہ صرف پہنچی اور ہماری مدد کی -
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات