Live Updates

ٹ* مسلسل فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں‘مائیک ہیسن

اتوار 31 اگست 2025 18:40

{اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے تین ملکی سیریز میں ہونے حاصل ہونے والی دو فتوحات کو سیلاب متاثرین کے نام کر دیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ مسلسل فتوحات پاکستان میں سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس وقت بہت مشکل میں ہیں ان کی حفاظت اور قوت کے لیے دعا گو ہیں۔ پاکستان نے تین ملکی سیریز میں گزشتہ روز یو اے ای اور اس سے قبل افغانستان کو شکست دی تھی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات