Live Updates

ں*تحصیل کمالیہ میں مل فتیانہ کے مقام پر دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ

اتوار 31 اگست 2025 18:40

&کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء)تحصیل کمالیہ میں مل فتیانہ کے مقام پر دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جس کے باعث کمالیہ اور پیر محل کے 52 دیہات متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 154 تک پہنچ گئی ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک 66 ہزار 639 افراد کو اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ ریسکیو آپریشن میں سول ڈیفنس، پنجاب پولیس، پاک فوج اور پیرا فورس کے جوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے 685 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور 752 افراد کو نشیبی علاقوں سے نکالنے کے لیے ٹرانسپورٹ مہیا کی۔محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیمیں بھی متحرک ہیں اور اب تک 53 ہزار 710 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 471 مویشیوں کو حفاظتی ویکسین بھی لگائی گئی ہے ۔ اس وقت ریلیف کیمپوں میں 220 افراد مقیم ہیں جہاں انہیں تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ ان کے مویشیوں کے لیے چارہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ شہری انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ بڑے نقصان سے محفوظ رہا جا سکے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات