جموں کشمیر لبریشن فرنٹ واسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ سندھ کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 31 اگست 2025 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ سندھ کی جانب سے زاہد خان اور دِیگرکی قیادت میںکراچی پریس کلب کے باہرکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمظاہرین نے کہاکہ کشمیری رہنما یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی علامت ہیں اور انہیں جھوٹے مقدمات میں قید رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یاسین ملک نہ صرف مزاحمت اور آزادی کی علامت ہیں بلکہ برصغیر میں امن کے سفیر بھی ہیں۔ عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارتی حکومت پر دبا ڈالیں تاکہ یاسین ملک کو فوری طور پر رہا کیا جا سکے۔مظاہرین نے واضح کیا کہ کشمیری عوام کی قربانیوں اور جدوجہد کو دنیا کے کسی دبا سے دبایا نہیں جا سکتا۔ یاسین ملک کی رہائی تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔