Live Updates

ْشجر کاری موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کا ایک قدرتی اور موثر ذریعہ ہے، زاہد چن زیب

اتوار 31 اگست 2025 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے کہا ہے کہ شجر کاری موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کا ایک قدرتی اور مؤثر ذریعہ ہے۔ حالیہ سالوں کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں نے صوبہ سمیت پورے ملک کے لئے ایک نئے چیلنج کی صورت اختیار کر لی ہے، جس نے نہ صرف انسانی جان و مال کو نقصان پہنچایا بلکہ معیشت، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلیات میں ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے تدارک کے لئے شجرکاری مہم کے آغاز کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہم کا مقصد نہ صرف عمران خان کے وژن ''بلین ٹری سونامی'' کو عملی جامہ پہنانے کا تسلسل ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ اور صحت مند ماحولیاتی نظام کی فراہمی کے عزم کا اظہار بھی ہے۔

(جاری ہے)

شجرکاری مہم کے افتتاح کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب تھے ۔

شجرکاری مہم کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے لئے بھرپور عزم کا اعادہ اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کا عملی مظاہرہ ہے۔ مذکورہ تقریب میں شرکاء نے شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ماحولیاتی بہتری کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آنے والے دنوں میں 20000 مزیدپودے لگائے جائیںگے۔اس شجرکاری مہم کا مقصد ماحولیاتی توازن کی بحالی، فضائی آلودگی کے خاتمے اور خطے میں سبزہ کاری کو فروغ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا سد باب کرنا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات