Live Updates

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تلوار پوسٹ پر تھرمل ڈرون سرویلنس کا مظاہرہ دیکھا،خود آپریٹ کیا، ویڈیو کا مشاہدہ

وزیراعلی مریم نواز شریف کاشیخ پورہ نو میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ ،پولیس، ریسکیو اور سول ڈیفنس کیمپوں کا جائزہ ٴوزیراعلی مریم نوازشریف نے پولیس کیمپ میں وائرلیس سیٹ پر کال کر کے سب پولیس اہلکاروں کو شاباش دی ٴسیلاب کے دوران تمام ڈیپارٹمنٹس نے بڑھ چڑھ کر کام کیااور میرا سر فخر سے بلند کردیا:مریم نوازشریف

اتوار 31 اگست 2025 20:35

Yلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تلوار پوسٹ پر تھرمل ڈرون سرویلنس کا مظاہرہ دیکھا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے تھرمل ڈرون آپریٹ بھی کیا اور ویڈیو کا مشاہدہ کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے شیخ پورہ نو میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور پولیس، ریسکیو اور سول ڈیفنس کیمپوں کا جائزہ لیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے پولیس کیمپ میں وائرلیس سیٹ پر کال کر کے سب پولیس اہلکاروں کو شاباش دی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے ریسکیو1122،پی ڈی ایم اے اور پوری ٹیم کو سراہا اور قابل فخر قرار دیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب کے دوران تمام ڈیپارٹمنٹس نے بڑھ چڑھ کر کام کیااور میرا سر فخر سے بلند کردیا-پولیس ، سیف سٹی اتھارٹی اوردیگر اداروں نے مل جل کر کام کیا ، تھرمل امیجنگ کیمروں کی مدد سے لوگوں تک پہنچے اور انہیں ریسکیو کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے دور بین سے سیلابی پانی کا بھی مشاہدہ کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف راستے میں پاک فوج کا کیمپ دیکھ کر رک گئیں اور خود جا کر فوجی جوانوں کا شکریہ ادا کیا-
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات