Live Updates

تباہ کن بارشوں سے پنجاب سیلابی صورتحال سے بری طرح متاثر ہوا ہے،ناصر مجید

پنجاب سے دریائوں کے سیلابی ریلے پنجند کے مقام پر جمع ہونگے،بلوچستان میںسال 2010 کے سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر لوگوں کو سیلابی صورتحال سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے، چیف انجینئر کینالز

اتوار 31 اگست 2025 21:00

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے بعد بلوچستان میں بھی محکمہ ایریگیشن ممکنہ سیلابی صورتحال سے قبل ہی متحرک ہوگئی چیف انجینئر کینالز ناصر مجید نے پٹ فیڈر کینال آر ڈی 418 سے آر ڈی 505 تک کینال کا دورہ کیا بنائے گئے فلڈ ایمرجنسی کنٹرول رومز کا جائزہ لیا آب کلانی میٹریل کا جائزہ لیا اس میں مزید اضافے کے احکامات دئیے موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں چیف انجینئر کینالز ناصر مجید۔

(جاری ہے)

جبکہ آر ڈی 418 کے مقام پر سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد غلام سرور بنگلزئی نے انہیں حفاظتی انتظامات پٹ فیڈر کینال میں زرعی مقاصد کے لیے پانی کی ترسیل و دیگر درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی ایگزیکٹو انجینیئر کیرتھرکینال غلام مصطفیٰ چانڈیو سب ڈویژنل آفیسران امان اللہ گاجانی سیف اللہ بنگلزئی سب انجینیئرز وسیم احمد بہرانی رحمت اللہ بنگلزئی عبدالنبی سمیت سہراب خان اور شعیب علی بھی موجود تھے چیف انجینئر کینالز ناصر مجید نے کہا کہ حالیہ تباہ کن بارشوں سے پنجاب سیلابی صورتحال سے بری طرح متاثر ہوا ہے پنجاب سے دریائوں کے سیلابی ریلے پنجند کے مقام پر جمع ہونگے پنجند کی گیارہ لاکھ کیوسک پانی کی کیپسٹی ہے پنجاب کے دریائوں کا پانی 2 ستمبر کو پنجند جبکہ 4 ستمبر کو گڈو کے مقام پر پہنچے گا جبکہ دریائے سندھ میں 9 لاکھ سے زائد پانی کی کیپسٹی کی گنجائش موجود ہے ان تمام امور کو مدنظر رکھ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات کی روشنی میں صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری ایریگیشن صالح محمد ناصر کی ہدایت پر بلوچستان میں بھی محکمہ ایریگیشن کی جانب سے پیشگی حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ممکنہ ہنگامی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ میں بہتر معنوں میں اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال کیرتھرکینال اور ایریگیشن ڈرینج سسٹم پر فلڈ کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں تاکہ تمام امور کی مانیٹرنگ کی جائے جبکہ تمام کنٹرول روم پر ہیوی مشینری اور اسٹاف کو الرٹ رکھا گیا ہے محکمہ ایریگیشن کی جانب سے بنائے گئے فلڈ ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے پیشگی اقدامات کرنا عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے سال 2010 کے سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر لوگوں کو سیلابی صورتحال سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے قدرتی آفت کا مقابلہ کسی صورت نہیں کیا جاسکتا مگر مانیٹرنگ کے عمل کو جاری رکھا جارہا ہے تاکہ بروقت اقدامات کرکے لوگوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے بعد ازاں چیف انجینئر کینالز ناصر مجید نے سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن سرکل نصیرآباد ڈویژن غلام سرور بنگلزئی ایگزیکٹو انجینیئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی سب ڈویژنل افیسر امان اللہ گاجانی کے ہمراہ قیدی شاخ زیرو پوائنٹ سے لیکر ٹیل تک پانی کی فراہمی کا جائزہ لیا واضح رہے کہ قیدی شاخ کے ذریعے ٹیل کے کاشتکاروں سمیت جعفرآباد کے لیے ابنوشی کی فراہمی میں بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے ایگزیکٹو انجینیئر فرید احمد پندرانی نے بتایا کہ پی ایچ ای کے واٹر کورسز سے زمیندار کاشتکاری بھی کررہے ہیں جس کی وجہ سے پی ایچ ای کے تالابوں تک پانی کی فراہمی میں مشکلات درپیش آتی ہیں اس جانب محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اپنا کردار ادا کرے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات