کھیلوں کے سامان کی برآمدات 32 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

جولائی میں فٹبال اور دستانوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا

اتوار 31 اگست 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)پاکستان سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات 32 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور جولائی میں فٹبال اور دستانوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔دستاویز کے مطابق جولائی میں کھیلوں کے سامان کی مجموعی برآمدات 3 کروڑ نواسی لاکھ ڈالر رہیں، جو 32 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران اسپورٹس گڈز کی برآمدات میں 32 اعشاریہ 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اس سے قبل آخری بار اکتوبر 2022 میں 35 اعشاریہ 52 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

رواں سال اپریل میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 22 اعشاریہ 86 فیصد کمی آئی تھی۔جولائی میں پاکستانی فٹبال کی برآمدات 44 اعشاریہ 70 فیصد بڑھیں جن کا حجم 2 کروڑ 57 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہا۔اسی ماہ کھلاڑیوں کے دستانوں کی برآمدات میں بھی 9 اعشاریہ 18 فیصد اضافہ ہوا اور ایک ماہ میں دستانوں کی برآمدات 50 لاکھ 29 ہزار ڈالر تک جا پہنچیں۔