برسر اقتدار حکومت جمہوریت کی نہیں اسٹبلشمنٹ کی پیداوار ہے ،مفتی اسعد محمود

پاکستان میں جمہوریت ہے نہ آمریت یہاں پر ہائی برڈ نظام ہے،سابق وزیر مواصلات کا اجلاس سے خطاب

اتوار 31 اگست 2025 22:00

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)جے یو آئی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مواصلات مفتی اسعد محمود نے کہا ہے کہ برسر اقتدار حکومت جمہوریت کی نہیں اسٹبلشمنٹ کی پیداوار ہے پاکستان جمہوری ممالک کی فہرست میں 108 نمبر پر ہے عام انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے عوام کے ووٹ کا حق تلف کیا جاتا ہے انتخابی عمل کا مذاق اڑایا جاتا ہے پاکستان میں جمہوریت ہے نہ آمریت یہاں پر ہائی برڈ نظام ہے وہ مفتی محمود مرکز میں تحصیل مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جسکی صدارت تحصیل امیر کفیل احمد نظامی کر رہے تھے مفتی اسعد نے کہا کہ ہمارے بعد آزاد ہونے والی ریاستوں کی ترقی دیکھ لیں جو ہمارے منہ پر طمانچہ ہے اسکی وجہ انتخابات کو ہائی جیک کرنا ہے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ میں منعقد ہونے والی مفکر اسلام مفتی محمود کانفرنس ایک تاریخی کانفرنس ہو گی یہ اسٹیبلشمنٹ کے فیصلوں کے خلاف ریفرنڈم ہو گا اسٹیبلشمنٹ کے بت کو ہم توڑ کر اپنے اکابرین کی سنت کو زندہ کرینگے اور اپنے نظریہ کے ساتھ ایک نئی تحریک کے ساتھ نعرہ مستانہ بلند کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کے وزیر اعلی دہشتگردوں کو خود بھتہ دیتے ہیں عوام کو کیا تحفظ دینگے صوبہ کرپشن کی لپیٹ میں ہے اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے ہمارا پی ٹی آئی سے مطالبہ ہے کہ ذمہ دار بنیں اس صوبہ کو بچانے کیلئے موجودہ وزیر اعلی کو ہٹائیں ورنہ ہم مجبور ہونگے کہ صوبے کو کرپٹ وزیر اعلی سے نجات دلائیں مفتی اسعد نے کہا کہ موجودہ سیاست دان سیاست کو جھوٹ سے تعبیر کرتے ہیں ہمارے نزدیک سیاست انبیا کی سنت ہے سچائی اگر سیاست میں نہ ہو توہماری سیاست سے اسلام نکل جائیگا پاکستان کا آئین اسلامی ہے اور یہ مفتی محمود نے ہم کو دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان دو چار جلسوں اور جلوسوں سے آزاد نہیں ہوا یہ انگریز حکومت کے خلاف بغاوت کی جنگ میں علما کی قربانیوں سے وجود میں آیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم۔ صحت۔ معیشت اور عدالتی نظام جمہوریت میں بار بار مداخلت کی وجہ سے تباہ ہیں عدالتی نظام دنیا کے 130 نمبر پر ہے جمیعت اس کرپٹ نظام کے خلاف میدان عمل میں ہے ڈیرہ کے میگا پراجیکٹس جمیعت کی مرہون منت ہیں پی ٹی آئی پنے 13 سالہ دور میں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں لا سکی سوائے بڑھکوں کے ۔ترقیاتی کاموں کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہماری 16 ماہ کی حکومت کے منصوبوں پر موجودہ صوبائی حکومت اپنی تختیاں لگارہی ہیانہوں نے کہا کہ جیل میں قید ایک پارٹی کے سربراہ اگر ہمیں گارنٹی دیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے گٹھ جوڑ نہیں کرینگے تو انکی رہائی کی تحریک ہم چلائینگے اجلاس سے تحصیل امیر کفیل نظامی نے بھی خطاب کیا۔