اسلام آباد، مری، پشاور، مردان، چکوال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کیے گئے

پیر 1 ستمبر 2025 01:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) اسلام آباد، مری، پشاور، مردان، چکوال، ٹیکسلا اور واہ کینٹ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور مرکز جنوب مشرق افغانستان میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد بلند و بالا عمارتوں اور گھروں میں مقیم افراد خوف کے باعث بیدار ہو کر کھلے مقامات پر جمع ہوگئے۔ شہریوں نے اس دوران کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد شروع کر دیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔