ودیا بالن کے ساتھ کام کر کے بہت منفرد تجربہ رہا،سیف علی خان

فلم’’ پرینیتا‘‘ میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتی ہے،اداکار

پیر 1 ستمبر 2025 10:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ ودیا بالن ایک غیر معمولی شخصیت کی حامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم پرینیتا کی دوبارہ مخصوص سنیما گھروں میں ریلیز کے حوالے سے سیف علی خان نے کہا کہ میں اس فلم کے دوبارہ ریلیز کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں اور یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ اس فلم پر اب شائقین کیسا ردعمل دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

سیف علی خان نے کہا کہ فلم’’ پرینیتا‘‘ میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتی ہے۔انہوں نے فلم میں اپنی ساتھی اداکارہ ودیا بالن کے حوالے سے کہا کہ ان کے ساتھ فلم میں کام کر کے بہت منفرد تجربہ رہا۔سیف علی خان نے کہا کہ ودیا بالن نے اپنے کردار میں بہت سی دلکشی، تازگی اور شاعری بھر دی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم کی ساری کاسٹ ہی شاندار تھی، فلم کا سیٹ بہت خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیا تھا جس نے ماحول کو اور شاندار بنادیا تھا۔

متعلقہ عنوان :