یوتھ ایکوپرینیور پروگرام کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14ستمبر ہے

پیر 1 ستمبر 2025 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اہم اقدام کے طور پر ملک کو درپیش موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے اور ماحولیاتی انٹرپرینیورز کو پائیدار کاروباری حل اور زمین کی بحالی کے ذریعے سبز تبدیلی کی قیادت کرنے کے لیے بااختیار بنانے کے لیے یوتھ ایکوپرینیور پروگرام (وائےای سی او) کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14ستمبر ہے۔

ڈیجیٹل یوتھ ہب اور (وائےای سی او) کی ویب سائٹ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔’’اے پی پی ‘‘کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ یوتھ ایکوپرینیور پروگرام (وائےای سی او)) 2025 ایک عالمی ایکسیلیریٹر ہے جو نوجوان کاروباری افراد کو پائیدار کاروباری حل اور زمین کی بحالی کے ذریعے سبز تبدیلی کی قیادت کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔

(جاری ہے)

35 سال سے کم عمر کے نوجوان سبز کاروبار چلا نے والے ماحولیاتی کارکن اس پروگرام کے لیے اہل ہیں۔اس پروگرام کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ14 ستمبر 2025 ہے۔YECO کی ویب سائٹ https://social.yecommunity.com/topics/49027/page/yeco اورڈیجیٹل یوتھ ہب کی ویب سائٹ www.pmyp.gov.pk کے ذریعے رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔یہ پلیٹ فارم ماحول دوست انٹرپرینیورز کے لیے عالمی پہچان، فنڈنگ اور رہنمائی کے ساتھ اپنے اقدامات کو فروغ دینے کا ایک سنہری موقع فراہم کرے گا۔نوجوانوں زیادہ سے زیادہ مواقع تک رسائی کیلئے خود کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ڈیجیٹل یوتھ ہب پر رجسٹرڈ کروائیں۔ \395