سیالکوٹ پولیس کی بروقت کارروائی،9 سالہ محمد ایان تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا

پیر 1 ستمبر 2025 13:23

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) سیالکوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے گھر سے لاپتہ ہونے والا 9 سالہ محمد ایان کو بازیاب کراکے والدین کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ حاجی پورہ کو میانہ پورہ کے رہائشی سرفراز نواز نے مطلع کیا کہ میرا 9 سالہ بیٹا محمد ایان ڈانٹ ڈپٹ پر ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا ہے جو کافی تلاش پر بھی نہیں مل رہا ، خدشہ ہے کہیں خود کو نقصان نہ پہنچائے ،اس سلسلے میں میری مدد کی جائے۔ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ انسپکٹر غازی عبدالرزاق نے ٹیم کے ہمراہ 6 گھنٹے کی مسلسل کوشش سے محتلف سیف سٹی کیمروں کی مدد سے محمد ایان کو تلاش کر کے والد کے حوالے کر دیا۔