Live Updates

فتنہ قادیانیت کا وجود پاکستان اور اسلام کیلئے خطرہ ہے، مرکزی چیئرمین محافظین اسلام و پاکستان موومنٹ

عقیدہ ختم نبوتﷺہمارے ایمان کی اساس ہے جس کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے، صاحبزادہ چافظ فاران سہیل

پیر 1 ستمبر 2025 14:55

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)فتنہ قادیانیت کا وجود پاکستان اور اسلام کیلئے خطرہ ہے۔عقیدہ ختم نبوتﷺہمارے ایمان کی اساس ہے جس کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔حکومت اور ادارے ملکی خودمختاری اور آئین و دستور کی عملداری کو یقینی بنایا جائے،ریاست کے خلاف سازشوں کا حقیقی ادراک کیا جائے اور قادیانیوں سمیت تمام اسلام و وطن دشمن عناصر کی سرکوبی کی جائے اسلام کو بطور نظام حیات نافذ کیاجائے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین محافظین اسلام و پاکستان موومنٹ صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے اپنے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کلیدی عہدوں پر تعینات قادیانیوں کو فی الفور فارغ کیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات خراب کرنے میں قادیانیوں کا ہاتھ ہے جب تک قادیانیوں کوان کے عہدوں سے فارغ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک خداداد کے حالات ٹھیک نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

قادیانیوں کی صوبائی و قومی اداروں میں بڑھتی ریشہ دوالیاں تشویشناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ عقید ختم نبوتﷺ پر ہر مسلمان کا پختہ ایمان ہے ختم نبوتﷺ ہمارا بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے اور تاقیامت جناب خام النبیینﷺکی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں عقیدہ اعمال کی بنیاد ہوتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی ایجنڈے کو مسترد کرنے کیلئے رائے عامہ کو منظم کر کے بین الاقوامی سطح پر مضبوط لابنگ کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی کامیابی حضورنبی کریمﷺکی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے اور قرآن و سنت کا راستہ چھوڑ کر ہم کامیاب نہیں ہوسکتے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے سیلاب کی وجہ سے ساری قوم افسردہ ہے پاک فوج کے جوان انتظامیہ و ریسکیو ٹیمیں سیلاب زدگان کے علاقوں میں جا کر متاثرین کی مدد کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی مذہبی و رفاعی تنظیموں کو چاہیے کہ دل کھول کر سیلاب زدگان کی مدد کریں اللہ پاک ہمیں سیلاب و قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات