Live Updates

صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر کی بھارتی آبی جارحیت کی شدید مذمت

پیر 1 ستمبر 2025 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)صوبائی وزیر کھیل و لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے بھارتی آبی جارحیت پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، دشمن کی گھٹیا چالیں ایک بار پھر ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جراتمندانہ قیادت میں محفوظ ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ ہم بھارت کی ہر بزدلانہ حرکت کا جواب قومی اتحاد اور یکجہتی سے دیں گے۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریسکیو ادارے دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور حکومت عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ احتیاطی تدابیر کو اپنائیں اور ریسکیو اداروں کو اپنا کام کرنے دیں تاکہ مشترکہ طور پر اس قدرتی آفت پر قابو پایا جا سکے۔ ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ حکومت اور عوام کے باہمی تعاون سے موجودہ صورتحال پر جلد قابو پالیا جائے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات