وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا چلاس میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 1 ستمبر 2025 17:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹس میجر عاطف ، میجر فیصل سمیت عملے کے 5 افراد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر نےلواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں،ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے آفیسران اور عملے کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

چوہدری انوار الحق نے کہا کہ وطن کی سربلندی اور سلامتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔