پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ چوتھا اورینٹیشن کوچنگ کورس کراچی میں اختتام پذیر ہوگیا

پیر 1 ستمبر 2025 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوتھا اورینٹیشن کورس-2025 منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔کورس کے اختتام پر پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرہیں نے کورس کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ کیچ بال ایسوسی ایشن کے صدر عظمت پاشا، پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل، شراق صدیقی، قومی تھرو بال ہیڈ کوچ احمد ارشد، کراچی سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالصمد کے علاوہ محسن ملک اور میڈم خالدہ بھی موجود تھیں۔

کورس کے دوران تھرو بال، کیچ بال، روپ اسکیپنگ، تھرو بال اور پکل بال پر مقررین نے مختلف امورز پر لیکچرز دیئے۔ کورس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ان کھیلوں کے لئے بنیادی اصولوں، قواعد، ضوابط اور کوچنگ کی تکنیکوں کے بارے میں فزیکلی اور کوچنگ ٹپس سے آگاہی فراہم کرنی تھی اور شرکاء کو کوچنگ اور گراؤنڈ میں فزیکل ٹریننگ بھی دی گئی۔