
کراچی چیمبر اور جی پی سی سی آئی کے درمیان باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط
ایم او یو پر کے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ضیاء العارفین اور بانی صدر جی پی سی سی آئی روبینہ مارکوپولو نے دستخط کیے
پیر 1 ستمبر 2025 20:04
(جاری ہے)
اس موقع پر سینئر نائب صدر کے سی سی آئی ضیاء العارفین نے کہا کہ یہ ایم او یو پاکستان اور یونان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور تعاون کے حوالے سے ایک اُمید افزا سفر کا آغاز ہے جو ایک اہم سنگ میل ہے اور دونوں فعال بزنس کمیونٹی کے درمیان دیرپا شراکت داری کا فریم ورک فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے سی سی آئی ایک متحرک اقتصادی نظام کی نمائندگی کرتا ہے جو قومی خزانے کا 65 فیصد سے زیادہ حصہ فراہم کرتا ہے اور ممبرشپ کے لحاظ سے عالمی سطح پر ٹاپ ٹین چیمبرز میں شامل ہے۔ دوسری طرف یونان زرعی شعبے، قابل تجدید توانائی، سمندری اور بندرگاہوں کے انفراسٹرکچر، سیاحت، لاجسٹکس اور جدت کے شعبوں میں عالمی سطح پر پہچان رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ دونوں معیشتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑتا ہے۔ہمارے ٹیکسٹائل، زرعی و سمندری خوراک، آئی ٹی اور چمڑے کی مصنوعات کے شعبے یونان کی ویلیو ایڈڈ زراعت، سمندری تجارت اور گرین انرجی کی مہارت سے ہم آہنگ ہیں۔انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ معلومات اور اشاعتوں بشمول کیٹلاگ، مارکیٹ انٹیلیجنس اور کاروباری ادب لٹریچر کا مسلسل تبادلہ یقینی بنایا جائے گا تاکہ ہماری کمیونٹیز باخبر رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مشترکہ کاروباری شراکت کے حوالے سے نہ صرف اپنے ملکوں میں بلکہ تیسرے ملکوں کی مارکیٹوں میں بھی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ مواقعوں کا دائرہ کار وسیع ہو۔یہ معاہدہ دونوں ممالک میں نمائشوں، میلوں اور کانفرنسز میں شرکت کی سہولت فراہم کرے گا جس سے قیمتی کاروباری تعلقات اور روابط پیدا ہوں گے۔جی پی سی سی آئی کی بانی صدر روبینہ مارکوپولو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ایم او یو پر دستخط کے بعد شاندار مواقع سامنے آئیں گے۔پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے یہ معاہدہ یونان کے ذریعے یورپی اور بحیرہ روم کی مارکیٹوں تک رسائی کا نیا راستہ کھولے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں چیمبرز مشترکہ منصوبوں اور تیسرے ممالک میں تعاون پر کام کر سکتے ہیں جو ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کمپنیاں یونانی نمائشوں میں اپنے مصنوعات کی تشہیر کر سکیں گی جبکہ یونانی تاجر کراچی میں نمائشوں میں حصہ لے سکیں گے۔سمندری تجارت اور لاجسٹکس کے شعبے میں یونان کی عالمی شپنگ قیادت پاکستان کے یورپ کی طرف تجارتی راستوں کے لیے بے پناہ امکانات فراہم کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قابل تجدید توانائی اور پائیداری میں یونان کی مہارت شمسی، ہوائی اور زرعی ٹیکنالوجی کے حل میں تعاون کے نئے امکانات فراہم کرتی ہے جو پاکستان کی ضروریات سے گہری مطابقت رکھتے ہیں۔چیئرمین ایم او یو عمل درآمد خصوصی کمیٹی جنید اسماعیل ماکڈا نے کہا کہ یہ شراکت داری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کی معیشت مہنگائی، توانائی کی قلت اور ریگولیٹری رکاوٹوں جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے تاہم حکومت کے سی سی آئی اور تاجر برادری کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ ٹیکس، برآمدات اور انفراسٹرکچر سے متعلق مسائل کو حل کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس تناظر میں ایم او یو پر دستخط نئی امید کی علامت ہے کیونکہ یہ ہمارے ممبران کے لیے نئے مواقع کھولنے اور پاکستان و یونان کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات قائم کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ یادداشت میں ایک اور اہم پہلو باہمی تجارت اور مارکیٹ ریسرچ مشنز کی سہولت ہے جو باہمی تجارت و سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ تجارتی رکاوٹوں کی شناخت اور خاتمے کے لیے مشترکہ کوشش کی جائے جو تجارت کے ہموار بہاؤ میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔اس ایم او یو کی روح تعاون، نالج کا تبادلہ اور نیک نیتی پر مبنی ہے اور جو مسائل سامنے آئیں گے ان کو براہ راست مشاورت کے ذریعے دوستانہ انداز میں حل کیا جائے گا۔
مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں استحکام
-
برائلرگوشت کی قیمت مسلسل 23 ویں روزمستحکم رہنے کا ریکارڈ
-
پشاورمیں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ‘ 80 کلو آٹے کی بوری 10 ہزار روپے تک پہنچ گئی
-
پاکستان میں گیس کے دریافت ذخائر میں 4.6 فیصد اضافہ
-
پٹرولیم مصنوعات کی ملکی فروخت میں جولائی کے دوران 6 فیصد ، اگست میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ، نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
-
ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی رنگ لانے لگی، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
آئی ٹی کی برآمدات اوسطاً ماہانہ 317 ملین ڈالر سے زائد رہیں
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,300 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پہلی ششماہی سال 2025 بینک آف پنجاب کے آپریٹنگ منافع میں 278 فیصد اضافہ -
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج شریعہ کے مطابق ٹریڈنگ میکانزم کی بروقت ترقی کو یقینی بنائے ، ایس ای سی پی
-
ایس ای سی پی کی اپنے متعلقہ لائسنس یافتہ اداروں کو شریعہ کے مطابق انٹرمیڈیری سروسز کی ترقی کو آسان بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.