
آبی گزرگاہوں پر کمرشل تعمیرات کی گئیں، جس سے تباہی وبربادی ہوئی، وزیردفاع
پیر 1 ستمبر 2025 20:17

(جاری ہے)
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیلابی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ آفت قدرتی آفت نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے اعمال ہیں کہ ہم اتنی بڑی آفت کا سامنا کر رہے ہیں، ہم نے دریاؤں پر ہوٹل بنالیے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ دریاؤں کے راستوں کو تنگ کرکے ہاؤسنگ سوسائیٹیاں بنائی جا رہی ہیں، نالوں کے اندر پلاٹ بناکر بیچ دیے گئے، جب آپ قدرت کے ساتھ کھلواڑ کریں گے تو فطرت اس کا جواب دے گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیلاب جب بھی آتا ہے تو کہا جاتا ہے اتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا، ہر سال سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ہم دنیا اور یو این سے مدد مانگتے ہیں مگر اپنے اعمال درست نہیں کرتے۔انہوںنے کہاکہ دریاؤں کی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائیٹیاں بنائی گئیں، سیالکوٹ میں دریا کے راستوں کو آباد کردیا گیا ہی, آبی گزرگاہوں پر تعمیرات کی وجہ سے پانی آبادیوں میں داخل ہوتا ہے لیکن ہم نے گزشتہ برسوں میں تجاوزات کے خلاف کتنی کارروائیاں کیں انہوں نے کہا کہ یہاں علی محمد خان نے بات کی کہ ہمارے ملک میں آمریت میں ڈیمز بنائے گئے اور یہ بالکل درست بات ہے کیوں کہ ان کے پاس طاقت ہوتی ہے، مگر جمہوری ادوار میں ڈیمز پر اتفاق رائے نہیں ہوتا، سیاسی ادوار میں کوئی اوپر کوئی نیچے تو کوئی ادھر ادھر دیکھ رہا ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہی ہماری دکانداری ہوتی ہے، ہم اس طرح کے قومی معاملات پر مسائل کھڑے کرکے سیاست کرتے ہیں اور اسی پر اپنی دکان چمکاتے ہیں، ہم اس پر سیاست کرتے ہیں اور یہی بدقسمتی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ علی محمد خان نے جن دو ڈیموں مہمند اور بھاشا ڈیم بات کی، انہیں بننے میں 15 سال لگ جائیں گے، اور میں نہیں چاہتا کہ وہ نہیں بنیں بالکل بنیں لیکن تب تک ہمارے پاس کچھ بھی نہیں بچے گا، ان ڈیموں کا انتظار کرنے کے بجائے درجنوں چھوٹے ڈیمز بنائیں جو ایک آدھ سال میں بن جائیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے رویے بھی تبدیل کرنا ہوں گے، یہ قومی مفادات ہیں اور ان پر ہرگز اختلافات نہیں ہونے چاہیے، ہم کم از کم عوامی معاملات پر تو اتفاق کرلیں جس کا تعلق ہمارے اقتدار سے نہیں بلکہ خالصتاً عوام سے ہو، کسی نہر یا ڈیم بنانے کی بات ہوتی ہے تو سڑکیں بند نہ کریں مگر کیا کریں دکانداری ہے۔انہوں نے کہا کہ کلائمٹ اور پانی کا مسئلہ سیاسی نہیں قومی، بلکہ بین الاقوامی ہے، اس پر ہمیں کم از کم مل بیٹھنا چاہیے اور اس کا ردعمل بھی اسی طرح دینا چاہیے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کر دی
-
پی ٹی آئی ارکان کو کہیں گے کہ وہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے نہ دیں
-
پنجاب والے طوفانی بارشوں کے نئے اسپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
صرافہ مارکیٹوں میں دو روز میں سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مزید اور خطرناک حد تک اضافہ
-
ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں پاکستان اور ترقی پذیرممالک کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی بارش کے بعد نالہ لئی میں تشویش ناک صورتحال
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے آبی گزرگاہوں میں تجاوزات کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دے دیا
-
وزیراعلی مریم نواز کا جھنگ کے فلڈ ریلیف کیمپ کے قریب فیلڈ ہسپتال کا دورہ ، متاثرین سے علاج معالجہ کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا
-
صوبائی حکومت سندھ میںسیلاب سے ممکنہ طور پر متاثرہ ہونے والے افراد کی مدد کے لئے پیشگی اقدامات کرے ، بلاول بھٹو زرداری
-
"پہلے پیاس سے مارو، پھر پانی میں ڈبو دو"
-
تربیلا ڈیم کے اسپل ویزکھول دئیے گئے، پانی کا مجموعی اخراج 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.