Live Updates

ا*ملتان روڈ فارم ہاؤس میں پھنسے چھ شیروں کا کامیاب ریسکیوکرلیا گیا

-سیلابی پانی سے شیروں کو نکالنے کا مشکل آپریشن، وائلڈ لائف رینجرز کی شاندار کارکردگی

پیر 1 ستمبر 2025 20:20

گ*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان روڈ پر راوی کنارے فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنسے چھ شیروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے ذریعے بچا لیا گیا۔ اس کارروائی کی نگرانی سیکرٹری وائلڈ لائف مدثر ریاض نے کی جبکہ وائلڈ لائف رینجرز نے طوفانی بارش اور پانی کے دباؤ کے باوجود اپنی جانفشانی سے فرائض انجام دیئے۔

(جاری ہے)

انتہائی مشکل ریسکیو آپریشن میں چار کشتیاں اور ویٹرنری ڈاکٹرز بھی شامل تھے۔ رینجرز نے نہ صرف شیروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا بلکہ انسانی جانوں کو بھی ممکنہ خطرے سے بچایا۔ تمام شیروں کا فوری میڈیکل چیک اپ شروع کر دیا گیا ہے اور ان کی صحت کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے وائلڈ لائف رینجرز اور ریسکیو فورس کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قابلِ فخر آپریشن تھا، جنگلی حیات کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور کسی جاندار کو مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات