سوات ،آسمانی بجلی کھمبے پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی

پیر 1 ستمبر 2025 20:20

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کانجو ٹان شپ میں آسمانی بجلی کھمبے پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر پیسکو کو اطلاع دے کر بجلی کی فراہمی معطل کرائی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل بارشوں کے پیش نظر ریسکیو 1122 سوات ہائی الرٹ پر ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :