Live Updates

ں*صوبائی وزیر ہاوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا ننکانہ کے سیلابی علاقوں کا دورہ

ةوزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، ڈی سی اور ڈی پی او ننکانہ نے متاثرین سیلاب کے ساتھ کھانا بھی کھایا، ۔ 6 امدادی ٹیموں نے 5 ہزار سے زائد سیلاب میں پھنسے افراد، 15 ہزار سے زائد جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔بریفنگ کسی بھی فرد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ریاستی ذمہ داری کا پوری طرح ادراک یے، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین

پیر 1 ستمبر 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے ننکانہ صاحب کے سیلابی علاقوں کا دورہ کیا،ہفت مدر ، جگ دا کوٹ ، جانی دا ٹھٹھہ سمیت دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو، ڈی پی او فراز احمد سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو سیلابی صورتحال اور جاری ریلیف سرگرمیوں بارے بریفنگ دی، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے متاثرین سیلاب کے ساتھ کھانا بھی کھایا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ 6 امدادی ٹیموں نے 5 ہزار سے زائد سیلاب میں پھنسے افراد، 15 ہزار سے زائد جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا، 09 ریلیف کیمپ قائم ، 09 خیمہ بستیاں قائم جبکہ 02 ہزار سے زائد افسران ریلیف سرگرمیوں کا حصہ ہیں، اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ دریائے راوی ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کی آمد میں کمی آئی ، خطرہ موجود ہے، ضلع میں 50 فوڈ ڈسٹریبیوشن کیمپ سے متاثرین کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، ننکانہ صاحب میں بروقت اقدامات سے کوئی جان نقصان نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی گئی ہے، حکومتی مشینری کو سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کیے جاچکے ہیں، کسی بھی فرد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ریاستی ذمہ داری کا پوری طرح ادراک ہی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات