آئی ایس پی آر کا یومِ دفاع و شہداء کا نیا پرومو جاری، افواجِ پاکستان کی جرات و قربانیوں کو خراجِ تحسین

پیر 1 ستمبر 2025 22:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر نیا پرومو جاری کیا ہے جو پاکستانی افواج کی بہادری، جرات اور قربانیوں کی عظیم داستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ پرومو معرکۂ حق کی فتح اور دشمن پر غلبے کی علامت ہے جو وطن کے دفاع میں پاک فوج کی لازوال جدوجہد کو اجاگر کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرومو میں پاکستانی بری، فضائی اور بحری افواج کی قربانیوں کو قوم کے حوصلے اور ایمان کی روشن علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پاک فوج کی اس عظیم تاریخ کو یاد دلاتا ہے جس نے ہر مشکل حالات میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور وطن کی سرحدوں کو سیسہ پلائی دیوار کی طرح محفوظ رکھا۔یومِ دفاع کے موقع پر پاک فوج نے ایک بار پھر دشمن کے خوابوں کو چکنا چور کرنے کا عہد کیا ہے۔ پرومو میں واضح کیا گیا کہ دفاعِ وطن ہی بقائے وطن کا ضامن ہے۔ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔پاک فوج کی بہادری تاریخ کا ایک روشن باب ہے، اور یہ پرومو اس عزم کی تجدید ہے کہ پاکستانی افواج ہر حال میں وطن کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار بنی رہیں گی۔ قوم اپنی افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :