عبدالرحمان خان فیملی کرکٹ کلب کے صدر منتخب

منگل 2 ستمبر 2025 03:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)عبدالرحمان خان کو فیملی کرکٹ کلب کا صدر منتخب کرلیا گیا۔ کلب کا انتخابی اجلاس زیرصدارت عبدالرحمان کلب آفس میں منعقد ہوا جس میں کلب کے ارکان اور پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر علی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی سی بی آئین کے مطابق الیکشن کرائے گئے اور عہدیداروں کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں لایا گیا۔ دیگر عہدیداروں میںسلمان خان جنرل سیکرٹری اور سعیدخان فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔