برسالہ مظفرآباد میں قائم نادر تائیکوانڈو لورز کلب کشمیر کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے،سردار جاوید ایوب

وزیر حکومت نے مارشل آرٹس، فزیکل فٹنس اور سیلف ڈیفنس کو فروغ دینے میں کورین کراٹے ماسٹر ذیشان عباسی کی کاوشوں کو سراہا

منگل 2 ستمبر 2025 13:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ مظفرآباد میں سردار جاوید ایوبوزیر وائلڈ لائف فشریز اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے کورین کراٹے ماسٹر محمدذیشان عباسی سی ای او نادر تیکوانڈو لوورز کلب برسالہ آزاد جموں و کشمیراور راجہ فہد جمیل مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیرکی تفصیلی ملاقات، ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں اور خواتین میں مارشل آرٹس ، فزیکل فٹنس اور سیلف ڈیفنس کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراٹے ماسٹر محمد ذیشان عباسی نے کلب کی قومی اور بین الاقوامی کامیابیوں کو شیئر کرتے ہوئے اس کے گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں پر روشنی ڈالی۔ اور کلب میں سکھائے جانے والے کھیلوں اور کلب کی طرف سے کشمیر کے مختلف مقامات میں منعقد کیے جانے والے سیلف ڈیفنس اور فزیکل فٹنس سیشن کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سردار جاوید ایوب صاحب نے کہا اپنا دفاع وقت کی اہم ضرورت ہے اور مارشل آرٹس، فزیکل فٹنس اور سیلف ڈیفنس کو فروغ دینے میں کورین کراٹے ماسٹر ذیشان عباسی کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

سراد جاوید ایوب نے ذیشان عباسی کو آزاد جموں و کشمیر میں مارشل آرٹس کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے مکمل حکومتی تعاون اور تحفظ کا یقین دلایا۔ برسالہ مظفرآباد میں قائم نادر تائیکوانڈو لورز کلب کشمیر کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔اور جلد ہی کلب کا دورہ کرنے کا عزم کیا.راجا فہد جمیل نے اس ملاقات کو آزاد جموں و کشمیر میں مارشل آرٹس کو فروغ دینے، نوجوانوں کو اپنی مکمل صلاحیتوں تک پہنچنے کے لیے اور بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔